ویب ڈیسک: سابق ایم این اے نے ہزار روپے شرط کی خاطر اپنی جان خطرے میں ڈال لی۔
پی ٹی آئی رہنما اور سابق ایم این اے انجنئیر حامد الحق 1000 روپے شرط کی خاطر اونچے کھمبے پر چڑھ گئے ۔ سابق ایم این اے کی ویڈیو وائرل ہو گئی، انجینئر حامد الحق نے دوستوں کے ساتھ شرط لگا رکھی تھی۔
اب انہوں نے ایک اور شرط بھی جیت لی، پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے شرط جیتنے کیلئے ہرن کے پنجرے میں گھس گئے، سابق ایم این اے انجینئر حامد الحق نے ہرن پکڑ کر5ہزار روپے کی شرط جیت لی ،انجینئر حامد الحق کی ہرن پکڑ نے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔