ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کار امپورٹرز ایسوسی ایشن کی حکومت کو بڑی آفر

کار امپورٹرز ایسوسی ایشن کی حکومت کو بڑی آفر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) ڈالرز کی تلاش میں سرگرداں وفاقی حکومت کوکار امپورٹرز ایسوسی ایشن نے بڑی آفر کردی، ایسوسی ایشن کے سینئر رہنما میاں شعیب کہتے ہیں کہ دوسالوں کیلئے دو بلین ڈالر جمع کرا دیتے ہیں، حکومت پہلے سال ایک بلین ڈالرز کی استعمال شدہ گاڑیاں لانے دے، حکومت کو محاصل اور شہریوں کو معیاری گاڑیاں مل سکیں گی۔
میاں شعیب احمد نے کہا کہ حکومت پہلے سال ایک ارب ڈالر کی استعمال شدہ کاریں درآمد کرنے کی اجازت دے۔ حکومت کو کاریں امپورٹ کرنے کی مد میں سرمایہ ملے گا اور شہریوں کو معیاری اور سستی گاڑیاں میسر آئیں گی۔

میاں شعیب کا کہنا ہے کہ حکومت انہیں دبئی کے طرز پر پاکستان کے چار بڑے شہروں میں سپیشل اکنامک زونز قائم کرکے دے جہاں پر صرف درآمد شدہ گاڑیوں کی اجازت ہو ۔اس سے نہ صرف ملک میں زرمبادلہ آئے گا بلکہ لاکھوں لوگوں کو روزگار بھی مل سکے گا۔

حکومت کی جانب سےدرآمد شدہ گاڑیوں پر عائد پابندی ختم ہو جائے تو مقامی کار ساز کمپنیاں بھی اپنی گاڑیوں کے ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کر دیں گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer