لاہور سے کراچی جانے والی ایک اور پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی

23 May, 2020 | 10:33 PM

سعید احمد سعید:  لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 8305 روانگی سے قبل حادثے سے بچ گئی، لاہور ائر پورٹ پر طیارے میں مسافر بٹھانے کے لئے طیارے کے ساتھ ائر پورٹ سے منسلک بورڈنگ برج خراب ہو گیا، بورڈنگ برج طیارے سے الگ نہ ہونے کے باعث مسافروں کو طیارے سے نیچے اتار کیا گیا.
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 8305 ائر پورٹ پر طیارے میں مسافر بٹھانے کے لئے طیارے کے ساتھ ائر پورٹ سے منسلک بورڈنگ برج خراب ہو گیا،مسافروں کے طیارے میں سوار کروانے کے بعد بورڈنگ برج طیارے سے علیحدہ نہیں ہوا، مسافروں کو سیڑھی کے ذریعے طیارے سے اتار کر لاؤ نج منتقل کر دیا گیا، بورڈنگ برج ائر پورٹ کی عمارت سے منسلک ہوتا ہے اور سول ایوی ایشن کی ملکیت ہوتا ہے، پی آئی اے کی کراچی جانے والے پرواز میں بورڈنگ برج میں خرابی کی وجہ سے ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔

خیال رہے کہ گز‍شتہ روز لاہور سے کراچی آنے والی قومی ائیرلائن کی پروازپی کے 8303 ائیرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگئی جس میں 91 مسافر اور عملے کے 8ارکان سوار تھے۔ طیارے حادثے میں 97 شہادتوں کی تصدیق ہو گيی، 19لاشیں لواحقین کے حوالے، بیشتر لاشیں ناقابل شناخت انگوٹھوں اور ڈی این اے کے ذریعے لاشوں کی شناخت جاری ہے۔

طیارے میں عملے کے 7 ارکان  ، پنجاب بینک کے صدر ظفرمسعود،24 نیوز کے سینئرڈائریکٹر پروگرامنگ انصارعلی نقوی,  پنجاب حکومت کے سیکرٹری خالد شیردل سمیت 98 مسافر سوار تھے۔

 وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ  طیارہ حادثہ کی صاف اور شفاف تحقیقات ہوں گی،سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کہتے ہیں جسے بھی ذمے دارٹھہرایا گیا اسے تحقیقات کیلئے پیش کرینگے، پیپلز پارٹی نےطیارے حادثے کی تحقیقاتی کمیٹی پر سوالات اٹھاتے ہوئے غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

 
 

مزیدخبریں