کسٹمز کی نااہلی، ضبط شدہ سامان کی نیلامی التواء کا شکار

23 May, 2020 | 04:21 PM

Arslan Sheikh

( رضوان نقوی ) ضبط شدہ سامان کی بروقت نیلامی نہ سکی، کسٹمز اور کسٹمز انٹیلی جینس کے گوداموں میں موجود کروڑوں روپے مالیت کا سامان زائد المعیاد اور ناقابل استعمال ہونےکا خدشہ لاحق ہوگیا۔

کسٹمز انٹیلی جینس اور کسٹمز کی کارروائیاں تو جاری ہیں مگر ضبط شدہ سامان کی بروقت نیلامی نہ ہو سکی۔ گوداموں میں کروڑوں روپے مالیت کا ضبط شدہ خشک دودھ، کپڑا، مصالحہ جات، جوسز، پرنٹنگ مٹیریل اور دیگر سامان بروقت نیلام نہ ہونے کے سبب ناکارہ ہونے کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے۔

کسٹمز حکام کہتے ہیں کہ نیلامی ہر ماہ کی جاتی ہے، تاہم عدالتوں اور اپیلز میں زیر التواء کیسز کا فیصلہ آنے تک سامان کی نیلامی ممکن نہیں۔

دوسری جانب کسٹمز کے نیلام عام میں حصہ لینے والے بولی دہندگان کہتے ہیں کہ نیلامی میں سامان کی ریزرو پرائس زیادہ رکھ دی جاتی ہے جسکے باعث کسٹمز کی نیلامیاں ناکام ہوجاتی ہیں۔

نیلامی کےعمل کو شفاف اور فعال بنا کر ضبط شدہ سامان کی بروقت نیلامی سے قومی خزانے میں اربوں روپے کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں