عید الفطرکےموقع پر بچوں کےتفریحی مقامات بند

23 May, 2020 | 03:19 PM

M .SAJID .KHAN

(درنایاب/قذافی بٹ)عید الفطرکےموقع پرکورونا وائرس کے پیش نظر بند مارکیٹیں،ٹرانسپورٹ اورعبادت گاہیں توکھول دی گئیں لیکن شہرمیں پارک ،جھولے اور تمام پلےایریاز بند رہیں گے،شہری سستی تفریح سےمحظوظ نہیں ہوسکیں گے۔ گورنر پنجاب نےعوام سےبھی عید سادگی سے منانے کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورکےآٹھ سو سے زائد چھوٹے بڑے پارک کورونا لاک ڈاون کی وجہ سے بند ہیں، عید الفطر کےموقع پرایس او پیزکےساتھ مارکیٹیں،شاپنگ مالز،عبادت گاہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ توکھول دی گئیں لیکن پارکوں جیسی کھلی جگہوں کوبدستور بند رکھا جائےگا،اے پلس پارک،جیلانی پارک،گلشن اقبال،گریٹر اقبال پارک ،باغ جناح اور پلے ایریازنہیں کھولےجائیں گے،وائس چئیرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید کا کہنا ہےکہ پچوں کی حفاظت کی وجہ سےپارکوں کو عید پر بند رکھنے کا کڑوا گھونٹ بھرنا پڑا ہے۔ترجمان پی ایچ اے کا کہنا ہےکہ ادارہ حکومتی پالیسی کے تحت پارکوں کو بند رکھے گا جس کا فیصلہ حکومت کرچکی ہے۔شہرکے پارکوں کوعید الفطر کے موقع پر محدود آمدو رفت یا ورزش کےلیےکھولنے کی تجویز دی گئی جسے رد کردیا گیا،تاریخ میں پہلی مرتبہ عید پر پارک اور پلے ایرایاز ویران رہیں گے۔

دوسری جانب  گورنر پنجاب چودھری محمد سرورعید لاہور میں منائیں گے،، گورنر پنجاب نےعوام سےبھی عید سادگی سے منانے کی اپیل کردی۔ گورنر پنجاب نےاپنے پیغام میں کہا کہ موجودہ سانحات میں عوام سادگی سے عید منائیں،عوام عید پر طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونےوالوں اور انکے غمزدہ خاندانوں کواپنی دعاوں میں یاد رکھیں، گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام عید کےموقع پر گھروں میں رہ کر خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں،چودھری محمد سرور نےکہا کہ عوام اپنی دعاوں میں مظلوم کشمیریوں کوبھی یاد رکھیں،انکا کہنا تھا کہ عید پر سب کو کہہ دیا کہ جس نے بھی بات کرنا ہے واٹس ایپ پر کرلے۔

مزیدخبریں