مرغی کی قیمت کو"پر" لگ گئے، تیسری سینچری

23 May, 2020 | 01:47 PM

Shazia Bashir

حسن علی: عید آ گئی مہنگائی کم نہ ہوسکی، مرغی کی قیمت کو"پر" لگ گئے، زندہ مرغی 15 روپے اضافے کے بعد 211 روپے، مرغی کا گوشت 22 روپے اضافے کے بعد 306 روپے فی کلو فروخت،  ماہ رمضان میں اب تک مرغی کا گوشت 94 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔

تفصیلات کے مطابق عید آن پہنچی لیکن مہنگائی کم نہ ہوسکی، برائلر نے اونچی پرواز پکڑ لی، ایک ہی روز میں مرغی کا گوشت 22 روپے مہنگا ہو گیا، ماہ رمضان میں برائلر کی قیمت میں94 روپے فی کلو تک اضافہ ہوا، جبکہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی کوئی کمی نہ آ سکی۔عید کی آمد آمد ہے لیکن حکومت شہریوں کو ریلیف نہ دے سکی،،شہری حکومت کی کارکردگی پر شکوے شکایتیں کرتے نظر آتے ہیں۔


برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ رمضان المبارک اختتام کوجا پہنچا ہے لیکن مرغی،سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں کمی کی بجائے مزید اضافہ کردیا گیا، مرغی کا گوشت ایک روزمیں 22 روپے فی کلو مہنگا ہوکر306 روپے فی کلو میں فروخت ہونےلگا، سرکاری نرخنامےپرعمل درآمدنہ کرائے جانے پرشہری حکومت سےنالاں دکھائی دئیے ۔

مرغی کےگوشت کی قیمت کےحوالےسےپاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نارتھ زون کےچیئرمین چودھری محمد فرغام کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کےباعث فارمر نےچوزا نہیں ڈالا تھا جس کے باعث طلب کےمطابق شہر میں برائلرنہیں آ رہا اورقیمت میں اضافہ ہوا ہے اور  یہ سلسلہ عیدالاضحی تک چلےگا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل ضلعی انتطامیہ سے قیمتوں کے تنازع پر پولٹری ٹریڈرز نے ہڑتال کردی تھی اور شہر میں  مرغی کی سپلائی معطل کردی گئی تھی،  ڈیلرز نے احتجاجاً خالی گاڑیاں ٹولنٹن مارکیٹ میں کھڑی کردیں تھیں اور  اگلے روز ہی  لاہور پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان  بھی کردیا تھا، ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ ٹولنٹن مارکیٹ میں پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن لاہور کے صدر طارق جاوید کی زیر صدارت میں اجلاس کے دوران کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں