ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی طیارہ حادثے میں 97 افراد شہید

کراچی طیارہ حادثے میں 97 افراد شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایئر پورٹ (سعید احمد سعید، فاران یامین، زین مدنی) لاہور سے کراچی جانیوالا پی آئی اے کا مسافر طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے  میں  97 افراد  شہید  ہوگئے، جن کی میتیں جناح اور سول ہسپتال منتقل کردی گئیں، جہاں ان کی شناخت کیلئے ڈی این اے کا عمل جاری ہے، 19 افراد کی شناخت ہوگئی، طیارے میں عملے کے 7 ارکان  ، پنجاب بینک کے صدر ظفرمسعود،24 نیوز کے سینئرڈائریکٹر پروگرامنگ انصارنقوی,  پنجاب حکومت کے سیکرٹری خالد شیردل سمیت 98 مسافر سوار تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں پی آئی اے مسافر طیارہ لینڈنگ سے کچھ ہی دیر پہلے ہوائی اڈے سے متصل علاقے جناح ماڈل کالونی میں حادثے کا شکار ہوا، طیارہ گرنے سے کئی گھروں میں آگ لگ گئی جس کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی، حادثے کے بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ آگ بجھانے کیلئے  شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کیے گئے۔

سول ایوی ایشن کے مطابق طیارے کی 2 بجکر 45 منٹ پر کراچی میں لینڈنگ تھی، طیارے میں  91 مسافر اور عملے کے 7 ارکان موجود تھے، جن میں کیپٹن سجاد گل، فرسٹ آفسرعثمان اعظم، فرید احمد، عبدالقیوم اشرف، ملک عرفان، عصمہ شہزادی، آمنہ عرفان شامل ہیں۔

جہاز کے پائلٹ اور ٹریفک کنٹرول ٹاور کے درمیان آخری رابطے کی آڈیو ریکارڈنگ بھی سامنے آگئی ہے جس میں پائلٹ نے ایک انجن فیل ہونے کی اطلاع اور میڈیمیڈیکی کال دی تھی، جس پر پائلٹ کو بتایا گیا کہ طیارے کی لینڈنگ کیلئے 2 رن وے دستیاب ہیں، جس کے بعد طیارے کا رابطہ منقطع ہوگیا۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق جہاز میں اڑان بڑھنے کے بعد تکنیکی خرابی سامنے آئی تھی،  جس سے متعلق پائلٹ نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول کو بھی آگاہ کر دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پی آئی اے طیارہ حادثہ کی ابتدائی رپورٹ ایوی ایشن حکام کو دے دی گئی، ابتدائی رپورٹ کے مطابق طیارہ لینڈنگ گیئر جام ہونے کے بعد پرندوں سے بھی ٹکرایا جبکہ رن وے پر پہنچنے سے پہلے ہی طیارہ آبادی والے علاقے میں مکانات سے ٹکرا گیا۔رپورٹ کے مطابق جس وقت طیارہ مکانات کی بالائی منزل سے ٹکرایا اس وقت وہ گلائیڈ کر رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں پی آئی اے کے کریش ہونے والے جہاز کا بلیک باکس کا ایک اہم حصہ کوئیک ایکسِس ریکارڈرمل گیا، کوئیک ایکسِس ریکارڈر امدادی کارکن کو ملا، امدادی کارکن نے بلیک باکس کا اہم حصہ سول ایوی ایشن حکام کے حوالے کردیا۔

یاد رہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ میں ہونے والا یہ پہلا طیارہ حادثہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی کئی جہاز گر کر تباہ ہوچکے ہیں یا دیگر حادثوں کا شکار ہوچکے ہیں، پی آئی اے کی تاریخ میں طیاروں کو 56 واں حادثہ پیش آیا، حادثات سب سے زیادہ طیارے انجن میں خرابی کے باعث پیش آئے۔

Sughra Afzal

Content Writer