حدیقہ کیانی کی سورة رحمٰن کے بعد حمد بھی مداحوں کوبھاگئی

23 May, 2020 | 01:33 AM

Malik Sultan Awan

ڈیفنس (زین مدنی )معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی خوبصورت آواز میں حمد ’دے ہنر کی بھیک‘ دلکش انداز سے پڑھ کرسوشل میڈیا صارفینکے دل جیت لئے ۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت آواز میں پڑھی جانے والی حمد ’دے ہنر بھیک‘ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حدیقہ کیانی نے لکھا کہ ’میں آپ سب کی بہت شکرگزار ہوں کہ آپ نے مجھے سورةرحمن کی تلاوت کرنے کی اجازت دی اور مجھے خوب سراہا۔حدیقہ کیانی نے لکھا کہ ’میں اِس ہفتے جو ’حمد‘ آپ کے ساتھ شیئر کرنے جارہی ہوں وہ میرے دل کے بہت قریب ہے۔‘گلوکارہ نے لکھا کہ ’میں دُعا کرتی ہوں کہ اِس خوبصورت حمد سے آپ کو اﷲتعالیٰ کی قربت حاصل کرنے میں مدد ملے۔5 منٹ 6 سیکنڈز پر مشتمل اس حمد کو اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سورة رحمٰن کی اردو ترجمہ کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حدیقہ کیانی نے لکھا کہ وہ ہمیشہ سے اس سورة کی تلاوت کی خواہشمند تھیں۔حدیقہ کیانی نے لکھا کہ تلاوت کی گئی سورة رحمٰن انہوں نے بچپن میں قاری صاحب کی سکھائی گئی قرات سے پڑھنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ہمیں ہر وقت اللہ سے رابطہ رکھنے اور زندگی کے اصل مقصد کے حوالے سے سوچنے اور غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں