ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انورمقصود نے پاکستانیوں کےترکش ڈراموں کے دیوانے ہونے کا راز بتا دیا

انورمقصود نے پاکستانیوں کےترکش ڈراموں کے دیوانے ہونے کا راز بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (زین مدنی )پاکستانی آج کل ترکش سیریزارطغرل غازی کے سحر میں مبتلا ہیں، معروف مصنف و فنکار انور مقصود نے انتہائی پرمزاح انداز میں اس کی وجہ بتا دی ۔

انور مقصود کے بیٹے بلال مقصود نے والد سے سوال جواب پر مبنی ایک ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی ۔ ویڈیو میں بلال مقصود نے اپنے والد سے سوال کیا کہ پاکستانی ترکش ڈراموں کے دیوانے کیوں ہیں؟اس کا جواب دیتے ہوئے انور مقصود نے پاکستانیوں کو ٹھرکی کہہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ترکی ہیں اور ہم ٹھرکی ہیں، بس پاکستانی ذرا سا نام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔انور مقصود کا کہنا تھا کہ اس نام میں مشابہت کی وجہ سے پورا پاکستان ترکش ڈراموں کا دیوانہ ہوچکا ہے۔

اپنے اس بیان کی وضاحت دیتے ہوئے انور مقصود نے کہا کہ اگر ہم اپنی شوبز انڈسٹری کا بغور جائزہ لیں تو اندازہ ہوگا کہ یہاں سب ٹھرکی ہیں۔کوئی معیاری کام نہیں رہ گیا، بس ساس بہو اور میاں بیوی کی لڑائی جھگڑوں پر مبنی ڈرامے بنائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پرانی چیزوں کو ہی ری سائیکل کررہی ہے کچھ نیا مواد نشر نہیں کیا جارہا اس وجہ سے تاریخ پر مبنی ترک سیریز پاکستانیوں کو خوب بھا رہی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer