ماہرہ خان گوگل پر ایک ماہ میں سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی پاکستانی اداکارہ

23 May, 2020 | 12:24 AM

Malik Sultan Awan

رائل پارک (زین مدنی )اداکارہ ماہرہ خان گوگل پر ایک ماہ کے دوران سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی پاکستانی اداکارہ بن گئیں،اقراعزیز دوسرے ،علیزے شاہ تیسرے نمبر پر ہیں۔

خوبصورت اداکارہ ماہرہ خان کی مقبولیت کورونا لاک ڈان میں بھی کم نہ ہوسکی ۔رواں برس گوگل پر ایک ماہ کے دوران سب سے زیادہ سرچ کی گئیں پاکستانی اداکارہ بن گئیں، ماہرہ خان کو سب سے زیادہ 2لاکھ 54ہزار مرتبہ سرچ کیاگیا۔

اداکار یاسر حسین سے شادی کے بعد بھی اداکارہ اقرا عزیز کی مقبولیت کم نہ ہوسکی ، اقراعزیز کا مقبولیت میں دوسرا نمبر،ایک لاکھ 89ہزار مرتبہ سرچ کی گئیں۔علیزے شاہ اس وقت نوجوان نسل کی پسندیدہ اداکاراں میں شامل ہوچکی ہیں ۔مقبولیت میں انکا تیسرا نمبر ہے،جنہیں ایک ماہ میں ایک لاکھ 80ہزار بار گوگل سرچ کیا گیا۔

چوتھے نمبر پر براجمان اداکارہ عائزہ خان کوایک لاکھ 48 ہزار مرتبہ جبکہ پانچویں نمبر پر موجود ہانیہ عامر کو ایک لاکھ 28ہزار بارسرچ کیا گیا۔صبا قمر چھٹے نمبر پررہیں جنہیں ایک ماہ میں ایک لاکھ 22 ہزار بار سرچ کیا گیا ۔ساتویں نمبر پر ایمن خان رہیں جنہیں ایک ماہ میں 1 لاکھ 21 ہزار بار ،آٹھویں نمبر پر سجل علی کو ایک لاکھ 14ہزار ،نویں نمبر پر حرامانی کو 93ہزار900 اور دسویں نمبر پر براجمان اداکارہ ثنا جاوید کو ایک ماہ میں 89ہزار بار گوگل سرچ کیا گیا ۔

مزیدخبریں