انسانیت شرما گئی، بیٹے نے باپ کی جان لے لی

23 May, 2019 | 09:19 PM

Arslan Sheikh

( فہد علی ) کوٹ لکھپت کے علاقے میں 17 سالہ ناخلف بیٹے نے ڈانٹنے پر اپنے ہی باپ قتل کردیا۔ والد نے موبائل فون گم کرنے پر ڈانٹ پلائی تھی۔

کوٹ لکھپت میں 17 سالہ لڑکے ساجد نے باپ کو ڈانٹ کے دوران سر پر بھاری چیز دے ماری۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ ملزم ساجد گھر لیٹ آیا، جس پر والد نے بیٹے کو مارا، اور موبائل فون کا پوچھا، بیٹے نے کہا کہ موبائل فون گم گیا ہے، جس پر باپ نے مزید پٹائی کردی، باپ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر ملزم نے باپ کے سر پر بھاری چیز مار دی اور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ مقتول کے والد اور قاتل کے دادا کی مدعیت میں درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ میت کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

مزیدخبریں