شہریوں کی سہولت کیلئے محکمہ ایکسائز کا بڑا فیصلہ

23 May, 2019 | 06:16 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( علی ساہی ) سیکرٹری ایکسائز کے حکم پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں نمبر پلیٹس کی فیس لینا بند کرنے کا حکم، جب تک نیا کنٹریکٹ جاری نہیں ہوگا تب تک پلیٹس کی فیس وصولی نہیں کی جائے گی۔۔

نمبر پلیٹس کی بڑھتی ہوئی قلت اور شہریوں کی سہولت کیلئے محکمہ ایکسائز نے نمبر پلیٹس کی فیس وصولی روکنے کا حکم دے دیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 5 لاکھ سے زائد نمبر پلیٹس کی کمی کا سامنا ہے جبکہ اس کے باوجود گاڑیوں کی رجسٹریشن کے ساتھ ہی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پلیٹس کی فیس وصول کی جاتی ہے لیکن جب تک یونیورسل نمبر پلیٹ کا کنٹریکٹ جاری نہیں ہوجاتا تب تک شہریوں سے فیس وصولی نہیں ہوگی۔

سیکرٹری ایکسائز نبیل احمد اعوان نے پنجاب بھر کے ڈائریکٹرز کو فیس وصولی نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ اسی حوالے سے پنجاب پولیس کو بھی نمبر پلیٹس کی چیکنگ روکنے کیلئے مراسلہ بھجوایا جاچکا ہے۔ کنٹریکٹ جاری ہونے کے بعد فیس وصولی کیلئے مزید احکامات جاری کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں