ریسکیو کی جانب سے ایک اور ہیلپ لائن کا آغاز

23 May, 2019 | 05:29 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( فہد علی ) ریسکیو کی جانب سے ایک اور ہیلپ لائن کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاح ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر کی جانب سے کیا گیا، 1192 ریسکیو لاسٹ ہیلپ لائن سے لاوارث لاشیں، حادثے کا شکار ہونیوالے افراد کی شناخت ہوسکے گی۔

ریسکیو 1122 کی جانب سے ایک اور ہیلپ لائن کا افتتاح کر دیا گیا، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر تھے، اس موقع پر پنجاب بھر سے افسران نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی جی ریسکیو کا کہنا تھا کہ 1192 ریسکیو لاسٹ ہیلپ لائن حادثے کے شکار لوگوں کو فیملیز سے ملانے میں معاون ثابت ہوگی، 1192 پر پاکستا ن بھر سے کال کی جا سکے گی،1192 ریسکیو لاسٹ ہیلپ لائن 24 گھنٹے فعال رہے گی۔ زخمی یا حادثے کے شکارافراد جن کی شناخت ممکن نہ ہوسکے 1192 پر ضرور اطلاع دیں، ہیلپ لائن پر مربوط ڈیٹا عوام کی رہنمائی کیلئے ہر وقت دستیاب ہوگا۔

ریسکیو 1122 جہاں عوام کی معاونت میں اہم کردار ادا کررہا ہے وہاں نئی ہیلپ لائن 1192 کا اضافہ ایک احسن اقدام ہے۔

مزیدخبریں