پی آئی اے ڈائریکٹر فلائٹ سٹینڈرڈ کی بھرتی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

23 May, 2019 | 04:13 PM

Shazia Bashir

سٹی42: پی آئی اے میں ڈائریکٹر فلائٹ سٹینڈرڈ کی بھرتی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج، عدالت نے وفاقی حکومت اور ایم ڈی سول ایوی ایشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، عدالت نے بھرتی کے عمل کو روکنے کی استدعا مسترد کردی۔

جسٹس جواد حسن نے کیپٹن محمد امین کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار وکیل نے سیکرٹری سول ایوی ایشن اور ڈی جی سول ایوی ایشن کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار سینئر پائلٹ اور پچیس سال جہاز اڑانے کا تجربہ رکھتا ہے۔ چھ جنوری دوہزار انیس کو ڈائریکٹر فلائٹ سٹینڈرڈ کا اشتہار دیا گیا، اشتہار میں تعلیمی قابلیت بی ایس سی مقرر کی گئی، ڈائریکٹر فلائٹ سٹینڈرڈ کی بھرتی کے لئے شرائط سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نہیں۔

 درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ڈائریکٹر فلائٹ سٹینڈرڈ کی بھرتی کا اقدام کالعدم قرار دے اور عدالتی فیصلے تک بھرتی کے عمل کو روکنے کا حکم دیا جائے۔

مزیدخبریں