سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس کل صبح وزیراعلیٰ آفس کے کمیٹی روم میں ہوگا، صوبائی کابینہ کے اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی اور متعلقہ سیکرٹریز بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں بجٹ، انصاف ہاوسنگ منصوبہ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔