" احتجاج اپوزیشن کا حق ہے، رکاوٹ نہیں ڈالیں گے"

23 May, 2019 | 03:19 PM

Sughra Afzal

(قذافی بٹ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ احتجاج اپوزیشن کرنا  کا حق ہے، رکاوٹ نہیں ڈالیں گے، کنٹینرز دینا یا نا دینا وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کا معاملہ ہے۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے پی ٹی آئی رہنما آجاسم شریف کے گھر جاکر انکے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا، چودھری محمد سرور نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن میں ہم آہنگی نہیں، یہ نظریاتی اتحاد نہیں بلکہ یہ مفادات کے لیے جمع ہورہے ہیں۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کررہے ہیں، سعودی عرب سے تیل لینے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

مزیدخبریں