پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ

23 May, 2019 | 01:35 PM

Sughra Afzal

(سٹی 42) پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو  کا کامیاب تجربہ کرلیا جس پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پاک فوج کے سائنسدانوں اور  انجنئیرز کو مبارکباد دی۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نےکامیاب میزائل کے تجربے کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ تجربے کا مقصد مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کو مزید بہتر بنانا ہے، شاہین ٹو میزائل روایتی اور ایٹمی واڈ ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، میزائل 1500کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے، شاہین ٹو میزائل ملکی اسٹریٹیجک ضروریات کو پورا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے میزائل شاہین ٹو کے کامیاب تجربے پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ کامیاب تجربہ سے پاکستان کا دفاع مزید مضبوط ہوگا، انہوں نے کہا کہ کامیاب تجربے پر تمام متعلقہ اداروں کو بھر پور مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

مزیدخبریں