(سٹی 42) پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کرلیا جس پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پاک فوج کے سائنسدانوں اور انجنئیرز کو مبارکباد دی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نےکامیاب میزائل کے تجربے کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ تجربے کا مقصد مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کو مزید بہتر بنانا ہے، شاہین ٹو میزائل روایتی اور ایٹمی واڈ ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، میزائل 1500کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے، شاہین ٹو میزائل ملکی اسٹریٹیجک ضروریات کو پورا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
Successful training launch of surface to surface ballistic missile Shaheen-II conducted. Capable of carrying both conventional & nuclear warheads upto a range of 1500 KMs. Shaheen-II fully meets Pak’s strat needs towards maintenance of desired deterrence stability in the region. pic.twitter.com/I9t468wxnq
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) May 23, 2019
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے میزائل شاہین ٹو کے کامیاب تجربے پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ کامیاب تجربہ سے پاکستان کا دفاع مزید مضبوط ہوگا، انہوں نے کہا کہ کامیاب تجربے پر تمام متعلقہ اداروں کو بھر پور مبارکباد پیش کرتے ہیں۔