پنجاب بار کونسل کا 24 مئی کو ہڑتال کا اعلان

23 May, 2019 | 12:51 PM

Sughra Afzal

(ملک اشرف) جڑانوالہ میں سول جج کو کرسی مار کر زخمی کرنے والے وکیل کو انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے پانچ سال سزا سنا دی گئی، پنجاب بار کونسل نے وکیل کو سزا سنانے کے خلاف کل صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال کی کال دے دی۔

انسداد دہشتگردی کورٹ فیصل آباد نے محمد عمران کو پانچ سال قید کی سزا سنائی، جس پر وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل چوہدری شاہنواز اسماعیل گوجر نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کل 24 مئی کو لاہور سمیت صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

 وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل کا کہنا ہے کہ سزا دینے سے قبل قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، بطور احتجاج وکلاء کل صوبے بھر کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

مزیدخبریں