الیکشن2018 ءکے لئے انتخابی فہرستوں کو حتمی شکل دے دی گئی

23 May, 2018 | 10:58 PM

عطاءسبحانی
Read more!

قذافی بٹ:الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کو حتمی شکل دے دی،عام انتخابات میں ووٹرز کی تعداد10کروڑ50لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ پنجاب میں کل ووٹرز کی تعداد6کروڑ6لاکھ72ہزار868 ہے.

اس خبر کو بھی ضررو پڑھیں:الیکشن کمیشن،انتخابی فہرستوں میں درستگی کے لئے دی گئی مہلت ختم

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق انتخابات دوہزار اٹھارہ میں 10کروڑ59لاکھ55ہزار407ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔ ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد5کروڑ92لاکھ24ہزار262جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد4لاکھ67لاکھ31ہزار145ہوگئی۔

اس خبر کو بھی ضررو پڑھیں:الیکشن کمیشن سے اجازت نہ ملنے پر بلدیاتی نمائندوں کی مشکلات میں اضافہ

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں کل ووٹرز کی تعداد6کروڑ6لاکھ72ہزار868 ہے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد3کروڑ36لاکھ79ہزار992 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد2کروڑ69لاکھ92ہزار876 ہے۔

مزیدخبریں