پنجاب فوڈاتھارٹی کا رمضان بازاروں سے متعلق عوامی شکایت کیلئے اہم اقدام

23 May, 2018 | 09:25 PM

عطاءسبحانی
Read more!

عمران یونس:پنجاب فوڈ اتھارٹی نے رمضان بازاروں سے متعلق عوامی شکایت کیلئے ٹال فری نمبر جاری کر دیئے، رمضان بازاروں سے متعلق بنایا گیا سپیشل رسپانس سیل شکایات وصول کرے گا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے رمضان المبارک میں شہریوں کو رمضان بازاروں سے متعلق درپیش مسائل کے حل کیلئے 080002345،99330145 ٹال فری نمبر جاری کردیئے ہیں۔ مطلوبہ نمبروں پر رمضان بازاروں سے متعلق بنایا گیا سپیشل رسپانس سیل شکایات سنے گا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کے مطابق شہری رمضان بازار میں غیر معیاری اشیائے خورونوش کی موجودگی اور فروخت سے متعلق فوڈ اتھارٹی کو آگاہ کرسکتے ہیں۔

ٹال فری نمبروں کیساتھ شہری فوڈ اتھارٹی فیس بک پیج پر بھی اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔نورالامین مینگل کے مطابق فوڈ اتھارٹی کو رمضان بازار کے دوروں کے دوران اشیائے خورونوش کے معیار سے متعلق شکایات موصول ہورہی تھیں، شہریوں کی سہولت کے پیش نظر ٹال فری نمبرز اور سپیشل رسپانس سیل قائم کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں