شوبز کی ایک اور جوڑی علیحدگی کا راستہ ڈھونڈنے لگی

23 May, 2018 | 02:49 PM

حرااعوان

جمال الدین جمالی:حمیرا ارشد اور احمد بٹ نے ایک بار پھر راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا،حمیرا ارشد اپنے شوہر سے پھر سے علیحدگی چاہتی ہیں۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق پاکستان شوبز کی ایک اور جوڑی علیحدگی کا راستہ ڈھونڈنے لگی۔ حمیرا ارشد اور احمد بٹ پھر ایک بار اختلافات کی زد میں آگئے۔گلوکارہ حمیرا ارشد کا کہنا تھا کہ احمد ایک بے وفا شخص ہیں اور وہ اب ان کے ساتھ مزید نہیں رہنا چاہتیں۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:پولیس اور ویمن کمیشن کی کامیابی، اٹلی نژاد فرح بازیاب، والدین کے مذموم عزائم پر پانی پھر گیا 

 واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ گلوکارہ حمیرا ارشد اپنی ازدواجی زندگی کو عدالت میں لے آئی ہوں۔ کچھ عرصہ پہلے بھی حمیرا کو اداکار و ماڈل احمد بٹ بے وفا لگتے تھے لیکن پھر معاملہ سلھج گیا تھا۔لیکن اب گلوکارہ حمیراارشد نے احمد بٹ سےخلع کیلئےدرخواست دائرکردی ہے اور خلع کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع کرلیا گیا ہے۔

مزیدخبریں