(علی اکبر) مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ محب وطن قوتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر آئندہ الیکشن کے لائحہ عمل پر اجلاس بلائیں۔
یہ خبر پڑھیئے۔۔۔۔انتظار کی گھڑیاں ختم ہونےکو، اورنج لائن کے پیکج ٹو پر بھی ٹرین چلنے کو تیار
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہی سے ان کی رہائشگاہ پر سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ناصر عباس شیرازی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر اسد عباس نقوی سمیت دیگر بھی موجود تھے، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر ضرور پڑھیئے۔۔۔آصف علی زرداری نےسینئر رہنماؤں کو آج بلاول ہاؤس طلب کرلیا
چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کے لئے الیکشن کمشن کو سب سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا ہو گا۔
چودھری برادران کا کہنا تھا کہ ملک نواز شریف کے بیانیے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔