چڑیا گھر کے ریچھوں کو فل فرنشڈ گھر دینے کا فیصلہ

23 May, 2018 | 01:47 PM

حرااعوان

فضہ نور: لاہور چڑیا گھر میں ریچھ ہاوس کی تزئین و آرائش کا فیصلہ، تزئین و آرائش پنجاب یونیورسٹی زولوجی ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے کی جائے گی۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق لاہور چڑیا گھر کے ڈائریکٹر حسن علی سکھیرا کا کہنا تھا کہ منصوبے کے تحت دیواروں پر جانوروں کے اسکیچ بنانے جائیں گے۔ ریچھوں کو غاروں کے باہر مصروف رکھنے کےلیے جھولے اور سیڑھیاں بنائی جائیں گی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:سرکاری اعلان کے باوجود سکول جانیوالے بچوں کو چھٹیاں نہ مل سکیں 

 حسن علی سکھیرا کا مزید کہنا تھا کہ ریچھ زیادہ تر غار میں رہتے ہیں۔ جس کی بنا پر شائقین کی جانب سے ان کی حرکات و سکنات نہ دیکھ سکنے کی شکایات موصول ہوتی ہیں۔ منصوبے پر آئندہ دو روز میں کام شروع کر دیا جائے گا۔عید سے قبل تمام کام مکمل کر لیا جائے گا۔

مزیدخبریں