پولیس اور ویمن کمیشن کی کامیابی، اٹلی نژاد فرح بازیاب، والدین کے مذموم عزائم پر پانی پھر گیا

23 May, 2018 | 12:52 PM

حرااعوان

خان سعادیہ: گڑھی شاہوسےبازیاب ہونیوالی اٹلی نژاد لڑکی اٹلی سفارت خانےکےحوالے کر دی گئی، پولیس اور وویمن کمیشن نے بازیاب کرایا ،والدین نےفرح کی زبردستی شادی کرنے کی کوشش کی تھی۔

سٹی42 زرائع کے مطابق 20 سالہ فرح تنویروالدین کے ہمراہ پاکستان میں چھٹیاں گزارنےآئی تھی ۔لیکن والدین نےفرح کی زبردستی شادی کرنے کی کوشش کی ۔فرح کےاٹلی میں کسی دوست کوصورتحال سےآگاہ کرنے پر اس کے دوست نےاسلام آباد میں اٹلی سفارت خانےسےرابطہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن سر پر ، حمزہ شہباز شریف نے عوام کو مکھن لگانا شروع کر دیا 

 واضح رہے کہ اٹلی سفارت خانے کی درخواست پرپولیس نےفرح کووالدین سےبازیاب کروایا۔ فرح نے عدالت میں بیان دیا کہ اسے واپس اٹلی بھجوایاجائے۔ عدالت نےبیان کےبعد فرح تنویرکواسلام آباد اٹلی کےسفارت خانے کےحوالےکردیا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:سرکاری افسران کیلئے بڑی نوید ،عید سے پہلے عیدی مل جائے گی 

 خیال رہے کہ اطالوی نژاد ثناء چیمہ کو اٹھارہ اپریل کو قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ثنا اٹلی میں شادی کرنا چاہتی تھی لیکن اس کے والد اس کی شادی رشتہ داروں میں کروانا چاہتے تھے۔مقتولہ نے 19 اپریل کو اٹلی جانا تھا لیکن  اسے 18 اپریل کو ہی قتل کر کے طبعی موت کا رنگ دے کر دفنا دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں