سرکاری ملازم کو کوارٹر الاٹ نہ کرنے کیخلاف درخواست

23 May, 2018 | 12:21 PM

حرااعوان

 یاور چوہدری: سرکاری ملازم کو کوارٹرالاٹ نہ کرنے کیخلاف درخواست، جسٹس شمس محمود مرزاآج فقیرمحمد کی درخواست پرسماعت کریں گے۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق سرکاری ملازم کوکوارٹرالاٹ نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہو گی ۔ جسٹس شمس محمود مرزاآج فقیرمحمد کی درخواست پرسماعت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ایل ڈی اے سرگرم، اہم عمارات کو مسمار کر دیا گیا 

 درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ والد سیکرٹریٹ میں ملازم ہیں۔وحدت روڈ پرکوارٹرالاٹ ہوا۔ والد مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائرڈ ہو چکے ہیں۔ اب والد کی جگہ پر سرکاری رہائش گاہ آلاٹ نہیں کی جا رہی ہے۔ عدالت محکمہ کو رہائشی گاہ آلاٹ کرنے کا حکم دے۔

مزیدخبریں