ایل ڈی اے سرگرم، اہم عمارات کو مسمار کر دیا گیا

23 May, 2018 | 11:59 AM

حرااعوان

ناصر علی: ایل ڈی اے کا نواب ٹاؤن،جوبلی ٹاؤن اور رائیونڈ روڈ پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، بغیر نقشہ کمرشل تعمیرات مسمار کر دی گئیں۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف حرکت میں آگئی۔ آپریشن ڈپٹی ڈائریکڑ سلمان محفوظ،ڈپٹی ڈائریکٹر افراز اختر،ڈپٹی ڈائریکٹر احسان نواز اورڈپٹی ڈائریکٹر حافظ اکرام کی سربراہی میں کیا گیا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:سرکاری افسران کیلئے بڑی نوید ،عید سے پہلے عیدی مل جائے گی 

 علاوہ ازیں پلاٹ نمبر 111 ای نواب ٹاؤن،838 ایف جوبلی ٹاؤن اور رائیونڈ روڈ پر متعدد غیر بغیر نقشہ زیرتعمیر عمارات کو مسمار اور سیل کر دیا گیا۔ ڈیفنس روڈ پر پر قائم غیر قانونی سروس اسٹیشن کو بھی مسمار کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں:

مزیدخبریں