عمر اسلم: مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبازشریف آئندہ الیکشن کےحوالےسےمتحرک، صوبائی وزیرقانون راناثنااللہ،غزالی سلیم بٹ ،سیف الملوک کھوکھر اوررانامبشراقبال سمیت دیگرسےملاقات کی، کہتےہیں کہ آئندہ الیکشن مسلم لیگ ن کارکرد گی پرجیتے گی۔
سٹی 42 ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں مختلف لیگی رہنماوں اورارکان صوبائی اسمبلی سےملاقات کرتے ہوئےحمزہ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے 5 سال عوام کی خدمت کی ہےاورآئندہ الیکشن میں عوام انہیں ہی ووٹ دے گی۔ عوام جانتی ہے کہ وہ عمران خان کی طرح دعوےنہیں کرتے۔
یہ بھی لازمی پڑھیں:سروسز ہسپتال کیخانب سے پنجاب اسمبلی ارکان کو مفت ادویات کی فراہمی روک دی گئی
حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نےتوانائی بحران کےخاتمے کےلیےکئی اہم پراجیکٹس پر کام کیا۔انہوں نے لیگی رہنماوں کو آئندہ الیکشن کےحوالےسےتیاری کرنے اورعوام کومسلم لیگ ن کےمنشورسےآگاہ کر نے کی ہدایت بھی کی۔