ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باجوڑ ؛ ریموٹ کنٹرول دھماکا، پولیس اہلکار معجزاتی طور پر محفوظ

باجوڑ ؛ ریموٹ کنٹرول دھماکا، پولیس اہلکار معجزاتی طور پر محفوظ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : باجوڑ میں پولیس اہلکار کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ سے نشانہ بنانے کی کوشش ناکام ہو گئی اور اہلکار دھماکہ سے محفوظ رہا۔

 ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے بتایا کہ تھانہ لوئی سم کی حدود میں پولیس کانسٹیبل گوہر موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا اس دوران اُسے زور بنڈی میں ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا، تاہم اہلکار دھماکہ سے محفوظ رہا۔

یاد رہے کہ مذکورہ پولیس کانسٹیبل کے والد گل شاعلی کو بھی چند سال قبل دہشت گردوں کی جانب سے بم دھماکے میں شہید کیا گیا تھا۔