ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مولانا آزاد جمیل نے نوکری میں ترقی کا وظیفہ بتادیا

مولانا آزاد جمیل نے نوکری میں ترقی کا وظیفہ بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : مذہبی اسکالر مولانا آزاد جمیل نے ملازمت میں ترقی اور تنخواہ بڑھنے کا وظیفہ بتادیا۔

 نجی چینل میں  ایک شہری نے ملازمت میں ترقی کے حوالے سے سوال کیا اور بتایا کہ وہ ہر اعتبار سے مکمل ہیں مگر انہیں ترقی نہیں مل پارہی۔

یہ سوال میزبان نے پڑھ کر سنایا جس پر مولانا آزاد جمیل نے کہا کہ متعدد بار ایسا ہوتا ہے کہ آپ ہر کام اچھے انداز سے کررہے ہوتے ہیں مگر ارد گرد کے لوگ آپ کی ترقی کی رکاوٹ میں حائل ہوتے ہیں۔انہوں نے ملازمت میں ترقی اور تنخواہ میں اضافے کے حوالے سے وظیفہ بتایا کہ ’یا ذوالجلال والکرام‘ روزانہ 313 بار پڑھنا ہے جب کہ اول اور آخر میں درود شریف پڑھنا ہے۔

آزاد جمیل نے کہاکہ ’آپ یہ وظیفہ شروع کریں تو انشاء اللہ پہلے ہی مہینے میں اثرات مرتب ہونا شروع ہوجائیں گے‘۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے ساتھ ہی آپ کی جائز طریقے سے ترقی بھی ہوگی اور جو حق ہے وہ ضرور ملے گا۔