سٹی 42 : وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں عیدالفطر اور بہار کی چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے 31 مارچ سے 4 اپریل تک بند رہیں گے، تعلیمی اداروں میں 7 اپریل سے نیا سیشن شروع ہو گا ۔
حکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں سال رمضان المبارک 29 روز کا ہو گا جس کے باعث 31 مارچ کو عید ہونے کا قوی امکان ہے جبکہ 30 مارچ کو شوال کا چاند نظر آئے گا ۔ وفاقی حکومت نے عید پر چھٹیوں کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔