ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترکیے میں پاکستان کے قومی دن کو روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایاگیا

ترکیے میں پاکستان کے قومی دن کو روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انور عباس : ترکیے میں پاکستان کے قومی دن کو روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایاگیا,

ترجمان پاکستانی سفارتخانہ انقرہ کے مطابق ترکیے میں پاکستان کے قومی دن کو روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایاگیا,آج سفارتخانہ پاکستان انقرہ میں تقریب پرچم کشائی منعقد کی گئی, ترکیہ میں پاکستانی سفیر، ڈاکٹر یوسف جنید نے قومی ترانے کی دھن پر پاکستان کا پرچم بلند کیا,اس موقع پر معزز مہمانوں اور پاکستانی کمیونٹی نے تقریب میں شرکت کی, تقریب میں صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم پاکستان کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے, ان پیغامات میں قومی قیادت نے قوم کو مبارکباد پیش کی,قائداعظم محمد علی جناح اور ان کے رفقائے کار کی بصیرت افروز قیادت کو خراجِ عقیدت پیش کیا, قومی قیادت نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے مطالبے کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا,تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر جنید نے یومِ پاکستان کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا,

ڈاکٹر جنید یوسف,انقرہ میں پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ 23 مارچ ہمیں بے شمار قربانیوں کی یاد دلاتا ہے,یہ قربانیاں برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد وطن کے قیام کی جدوجہد میں دیں گئیں.قراردادِ پاکستان کی روح ہمیں اتحاد، یقین، اور نظم و ضبط کو اپنی کامیابی کے اصول بنانے کی تلقین کرتی ہے,پاکستان کا سفر ثابت قدمی اور غیر متزلزل عزم سے عبارت ہےآج بطور قوم ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان کے امن، سلامتی اور ترقی میں اپنا بہترین کردار ادا کریں گے, ہم اس موقع پر شہداء اور غازیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں, پاکستانی سفیر نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا، جو بے مثال بہادری کے ساتھ پاکستان کی خودمختاری اور استحکام کی حفاظت کر رہے ہیں,پاکستانی سفیر نے ترکی کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مبارکبادی پیغامات بھیجے, استنبول میں باسفورس کے پلوں کو پاکستان کے پرچم کے رنگوں سے روشن کیا گیا, انقرہ کے بلند ترین ٹاور "آتاکولے" پر مبارکبادی پیغامات آویزاں کیے گئے,23 مارچ پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم دن ہے, اسی روز 1940 میں لاہور قرارداد منظور کی گئی تھی، جو بعد میں قراردادِ پاکستان کے نام سے مشہور ہوئی,