ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی حکومت اور عوام کو یوم پاکستان کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں,روسی سفیر البرٹ پی خورئیو

پاکستانی حکومت اور عوام کو یوم پاکستان کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں,روسی سفیر البرٹ پی خورئیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان میں روسی سفیر البرٹ پی خورئیو  نے تہنیتی پیغام  دیتے ہوئے کہا میں پاکستانی حکومت اور عوام کو یوم پاکستان کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں,

 سفیر روسی فیڈریشن البرٹ پی خورئیو کا کہنا  تھا کہ رواں برس، پاکستان قرارداد لاہور کی منظوری کی 85ویں سالگرہ منا رہا ہے،قرارداد لاہور نے برصغیر میں ایک منفرد آزاد اسلامی جمہوریہ کے قیام کی راہ ہموار کی,  بے شمار مشکلات کے باوجود، پاکستانی قوم نے اپنی روایتی اقدار کو برقرار رکھا,پاکستانی قوم ان اصولوں پر کاربند رہی جو ملک کے عظیم مفکرین اور بانیان، علامہ محمد اقبال اور محمد علی جناح، نے متعین کیے تھے, روس ہمیشہ پاکستان کی مہمان نوازی، قدرتی خوبصورتی اور بھرپور ثقافتی ورثے کو سراہتا ہے, پاکستان زندگی کے ہر شعبے میں بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے، اور اس کا سب سے قیمتی سرمایہ اس کے محنتی اور مخلص عوام ہیں, اس پرمسرت موقع پر، میں ہر پاکستانی کے لیے صحت، خوشحالی اور کامیابی کی دعا کرتا ہوں, دعا ہے کہ آپ کا خوبصورت ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں پر قابو پائے