ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی سطح کے فیصلوں میں پائیدار استحکام کیسے ممکن؟ مسرت جمشید چیمہ کا اہم بیان

قومی سطح کے فیصلوں میں پائیدار استحکام کیسے ممکن؟ مسرت جمشید چیمہ کا اہم بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں قوم کے اتحاد میں سب سے بڑی رکاوٹ حکومت خود ہے۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حکمرانوں کی ضد اوراناء کی وجہ سے حالات ابتر ہو رہے ہیں لیکن انہیں کوئی پرواہ نہیں، قومی سطح کے فیصلوں میں عمران خان کی شمولیت کے بغیر ملک میں پائیدار استحکام نہیں آ سکتا۔

موجودہ حکومت کو عوام کی تائید حاصل نہیں ، بند کمروں میں کئے جانے والے فیصلوں کی وجہ سے ملک تباہی  کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کا ایک ہی سوال ہے عمران خان کو کس جرم کی پاداش میں جیل میں رکھا گیا ہے؟ پارٹی رہنمائوں کو ان سے ملنے میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں،اہم معاملات پر مشاورت کے لئے بھی ملاقاتوں کی اجازت نہیں جاتی ۔

انہوں نے  کہا کہ موجودہ حکمران جس طرح کے فیصلے کر رہے ہیں اس سے حالات مزید خراب ہو رہے ہیں ، اب بھی وقت ہے کہ ہوش کے ناخن لئے جائیں تاکہ پاکستان مشکلات کی دلدل سے باہر نکل کر ترقی کی جانب گامزن ہو سکے ۔