کلیم اختر:نادرا کی جانب سے شہریوں کو مزید سہولیات دینے بارےبڑا اقدام، نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا ورژن متعارف کروا دیا گیا۔
ورژن 3.8.1 میں شناختی دستاویزات کی تیاری کیلئے نئی خصوصیات فراہم کرے گا، فنگر پرنٹ نہ آنے کی صورت میں تصدیق کا نیا متبادل طریقہ فراہم کیا جائےگا۔
شہری چہرے کی مدد سے اپنا تصدیق کا پراسس مکمل کر سکیں گے، شہری ب فارم موجود ہونے کی صورت میں شناختی کارڈ یا نائیکوپ بنانے کی سہولت سے مستفیدہوسکتے۔
ایپلی کیشن کے نئے ورژن میں شناختی کارڈ میں ترامیم کے طریقہ کار کو مزید آسان کر دیا گیا، ڈی میٹریلائزڈ ڈیجیٹل شناختی کارڈ کے فیچر کو بھی پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں ضم کر دیا گیا۔
نئے فیچر سے شہریوں اپنے شناختی کارڈز کو اپنے سمارٹ فونز میں محفوظ کر سکتے ہیں۔
نادرا کی ’پاک آئی ڈی‘ موبائل ایپ کا نیا ورژن متعارف
23 Mar, 2025 | 12:54 PM