ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیوڈ وارنر بغیر پائلٹ بھارتی جہاز میں گھنٹوں قید، کرکٹر سیخ پا

ڈیوڈ وارنر بغیر پائلٹ بھارتی جہاز میں گھنٹوں قید، کرکٹر سیخ پا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آسٹریلوی سٹار  کرکٹر ڈیوڈ وارنر بھارت میں  بغیر پائلٹ کے جہاز میں گھنٹوں قید ہوگئے جس پر وہ چلا اٹھے۔

  ہفتے کے روز نئی دہلی میں ایئر انڈیا کے ساتھ پرواز میں غیر معمولی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا، وارنر اور دیگر مسافروں کو ایک ایسے طیارے میں سوار کرایا گیا جس میں کوئی پائلٹ نہیں تھا، جس کی وجہ سے گھنٹوں انتظار کرنا پڑا۔

  ڈیوڈ وارنر نے ایکس پر لکھا کہ ہم ایک ایسے ہوائی جہاز میں سوار ہوئے ہیں جس میں پائلٹ نہیں ہیں اور گھنٹوں تک جہاز میں انتظار کرتے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ آپ یہ جانتے ہوئے بھی مسافروں کو کیوں سوار کریں گے کہ آپ کے پاس پرواز کے لیے کوئی پائلٹ نہیں ہے؟