عابد چودھری: باغبانپورہ، قبرستان سے 15 سالہ نا معلوم لڑکی کی گلا کٹی لاش ملنے کا واقعہ, باغبانپورہ پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچی،موقع سے شواہد جمع کرلئے.
ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا تھا کہ پولیس کی مدعیت میں نا معلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے،لاش سے متعلق اس پاس کے لوگوں سے پتہ جوئی کی جا رہی ہے، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی۔
ایس پی کینٹ نے ایس ڈی پی او باغبانپورہ کو فوری ملزم ٹریس کر کے گرفتار کرنے کی ہدایت کردی، مزید کارروائی حسب ضابطہ عمل میں لائی جا رہی ہے۔
قبل ازیں پولیس کا کہنا تھا کہ جواں سالہ لڑکی کا تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا،پولیس اور فرانزک ماہرین کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں تھیں۔
شبہ ہے کہ جواں سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا،مقتولہ کی شناخت نہیں ہو سکی، عمر چودہ، پندرہ سال معلوم ہوتی ہے، مقتولہ کی شناخت ہونے پر حقائق واضح ہوں گے۔