ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  پاکستان ماسکو دہشتگردی میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے  ضم میں شریک ہے، صدر زرداری کا پیغام

President Asif Ali Zardari, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  صدر مملکت آصف علی زرداری نے  ماسکو میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس گھناؤنے حملے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہے۔

 صدر آصف علی زرداری نے  روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن  کے نام آج شام اپنا تعزیتی پیغام بھجوایا۔ صدر آصف زرداری نے  صدر پیوٹن،  ماسکو کے ایک کنسرٹ ہال میں دہشت گردی میں مرنے والوں کے  سوگوار خاندانوں اور روس کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ   پاکستان گھناؤنے حملے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہے۔