ریپ میں ملوث سٹار فٹ بالر، طویل قانونی جنگ کے بعد آخر 9 سال کے لئے جیل پہنچ گیا

23 Mar, 2024 | 08:50 PM

سٹی42: برازیل کے سابق فٹبالر کو  اجتماعی زیادتی کے کیس میں 9 سال قید کی سزا ہو گئی۔ ریپ کے مجرم سابق  فٹبال سٹار کو  اس کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا۔

برازیل کے سابق فٹبالر روبن ہو کو اجتماعی زیادتی کے کیس میں سانتو میں ان کے فلیٹ سے گرفتارکیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ برازیل اور اٹالین کلب اے سی میلان کے لیے کھیلنے والے روبن ہو پر 2013 میں میلان کے ایک نائٹ کلب میں لبنانی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا الزام تھا ، جس پر اسے  2 سال قبل 9 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ اٹلی کی حکومت نے روبن ہو کی حوالگی میں ناکامی کے بعد اسے  برازیل میں اس کے گھر پر ہی قید رکھ کر سزا پوری کروانے کی درخواست کی تھی تاہم اب برازیل کی عدالت نے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے حکم دیا کہ روبن ہو گھر میں نظربند رہنے کے بجائے جیل کی سلاخوں کے پیچھے سزا  کاٹے گا۔  جس کے بعد اس سابق سٹار کو  گرفتار کرلیا گیا۔

'یہ ایک مشکل وقت ہے'

روبن ہو کی گرفتاری کے بعد برازیل کی فٹ بال ٹیم اور قومی فٹ بال فیڈریشن نے بھی اس شرم ناک جرم پر اپنی طویل خاموشی توڑ دی ہے کیونکہ اب خاموش رہنے کے لئے کوئی جواز باقی نہیں رہا۔ برازیل فٹ بال کے مالکان نے بھی رابنہو، دانی الویز کے عصمت دری کیس میں سزا  پر خاموشی توڑ دی۔

برازیلین ٹیم اور قومی فیڈریشن کو 40 سال کی عمر کے اسٹرائیکر رابنہو اور فل بیک الویز کے معاملات کے بارے میں خاموشی پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

 برازیل کے کوچ ڈوریول جونیئر نے کہا کہ قومی ٹیم اور کھلاڑی سابق بین الاقوامی کھلاڑیوں روبینہو اور ڈینی ایلوس کو ہونے والی عصمت دری کی سزاؤں کے حوالے سے ایک "مشکل وقت" سے گزر رہے ہیں۔

روبینہو  کو 2013 میں اٹلی میں ایک گینگ ریپ میں حصہ لینے پر برازیل میں نو سال کی سزا کا آغاز ہو گیا ہے  جب کہ ایلوس کو 2022 میں سپین میں بارسلونا کے ایک نائٹ کلب میں ایک نوجوان خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے کے جرم میں ساڑھے چار سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

ڈوریوال نے ہفتہ کو انگلینڈ کے خلاف ویمبلے میں ہونے والے بین الاقوامی دوستانہ میچ سے قبل کہا، ’’قومی ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے، میری ذمہ داری ہے کہ میں بولوں‘‘۔

مزیدخبریں