وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افغانستان کا گل بہادر گروپ پاکستان مین دہشت گردی مین ملوث ہے۔ ڈونلڈ لو کے قریبی عزیز کو دھمکیاں دی گئیں۔ دھاندلی واقعی ہوئی ہے تو پختونخوا میں کیوں نہیں بولتے۔
لندن میں پاکستان ہائی کمشن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ یوم پاکستان پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
اسحاق ڈار نے سوالات کے جواب میں کہا کہ ڈونلڈلو کے قریبی عزیز کو دھمکیاں دی گئیں۔ انتخابات کے بعد الزام تراشی کی جاتی ہے جو آج کل جاری ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ دھاندلی ہوئی تو خیبر پختونخواہ میں کیوں نہیں بولتے۔ دھاندلی کی شکایات عدلیہ اور الیکشن کمشن میں کی جا سکتی ہیں ۔ واویلا کرنے والے وہاں شکایات نہین کر رہے۔
ایک سوال کے واب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پختونخوا کے وزیراعلی کے پی نے مثبت انداز میں گفتگو کی جو قابل تحسین ہے۔
وزیر خارجہ اسحا ڈار نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ افغانستان کا گل بہادر گروپ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔
اپنے وزیر خارجہ بنائے جانے کے متعلق سوالات کے جواب مین اسحاق ڈار نے کہا کہکس کو کون سی وزارت کا عہدہ دینا ہے یہ وزیراعظم کی صوابدید ہے۔ وزارت خارجہ پاکستان کا چہرہ ہے۔
اسحاق ڈار نے وزیر خزانہ اورنگ زیب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اورنگزیب سینئر بینکر ہیں۔ معیشت کے استحکام کاترقی میں کلیدی کردار ہے۔ گزشتہ حکومت کے دوران ہر آنیوالے دن میں پاکستان کے چیلنجز میں اضافہ ہوا۔