ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جائیداد کے جھگڑے پر چار افراد قتل ہو گئے۔  

 جائیداد کے جھگڑے پر چار افراد قتل ہو گئے۔  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پشاور  میں جائیداد کے جھگڑے پر چار افراد قتل ہو گئے۔  
چار افراد کے قتل کا واقعہ  پشاور کی نواحی آبادی گڑھی صدو میں ہوا جہاں جائیداد  کے تنازعہ  کی وجہ سے رشتہ داروں میں جھگڑا  چار افراد کے قتل کا سبب بن گیا۔  تھانہ متھرا کی آبادی گڑھی صدو میں جائیداد تنازعہ پر رشتہ داروں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، ایک فریق  کا   ایک شخص بلال ولد اختر، جبکہ دوسرے فریق کے تین افراد سید ولی خان ولد غنی خان، اجمل، انعام پسران خان ولی  جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ فریق اول بلال کی خالہ( ش ) دختر واصل گولی لگنے سے  زخمی ہو گئی۔
نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے جبکہ زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 
ڈی ایس پی ورسک زاہد عالم خان نے بتایا کہ  واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے ان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔