ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو بہتر بنانا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سہولتیں میسر ہوں، محسن نقوی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد : چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو بہتر بنانا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سہولتیں میسر ہوں۔ 

 چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آج ڈائریکٹرز سے ملاقات ہوئی۔  محسن نقوی کو ڈائریکٹرز نے شعبوں کی کارکردگی اور متعلقہ امور کے بارے میں بریفنگ دی۔ تمام ڈائریکٹرز نے اپنے شعبوں کے امور کے بارے میں آگاہ کیا۔ پی ایس ایل کو زیادہ دلچسپ بنانےاورخواتین کرکٹرز کیلئے پی ایس ایل شروع کرنے کی تجاویز پیش کی گئی۔ 
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بورڈ کے وسائل میں اضافے کاپلان طلب کرلیا۔  محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی کا ریوینوجنریشن کا قابل عمل پلان تیارکیاجائے۔ محسن نقوی نے ڈائریکٹرز مارکیٹنگ،سٹیٹ اور کمرشل کو ریونیو جنریشن کا پلان مرتب کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ 
 محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو بہتر بنانا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سہولتیں میسر ہوں، کرکٹ کےفروغ کیلئے ہرسطح پرجامع حکمت عملی ترتیب دی جائے۔ 
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بورڈ کے ایشوز کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔