9  اے ایس پی افسروں کو ایف سی سے صوبائی پولیس میں بھیج دیا گیا، 12 افسروں کا ایف سی میں تبادلہ

23 Mar, 2024 | 01:49 AM

سٹی42:وفاقی حکومت نے 12  اے ایس پی افسروں کو صوبوں سے ایف سی میں ٹرانسفر کر دیا ہے جبکہ اس وقت ایف  سی مین تعینات 9 اے ایس پی افسروں کو صوبوں میں ٹرانسفر کر دیا ہے۔  ان تمام افسروں کا تعلق 48 ویں کامن سے ہے۔

فرنٹیئر کانسٹیبلری میں تعینات 48 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 17 کے 9 اے ایس پی افسروں کو آئندہ ماہ 5 اپریل 2024 سے اُن کی ایلوکیشن کے صوبوں میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی  ہے۔

اے ایس پی راحیلہ اقبال، دانیہ رانا، ایاز خان، ماذ الرحمان کو  پنجاب پولیس میں بھیجا گیا ہے۔ عتیق الرحمان اور ماجدہ پروین کو سندھ، عبدالحمید کو گلگت بلتستان، اعتزاز عارف کو خیبرپختونخوا  پولیس میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

 48ویں کامن ٹریننگ پروگرام سے تعلق رکھنے والے 12 اے ایس پی افسروں  کی خدمات صوبوں سے 6 ماہ کیلئے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے سپرد کی گئی ہیں۔

 اے ایس پی علی رضا کو اسلام آباد پولیس میں بھیج دیا گیا ہے۔

صوبوں سے اے ایس پیز انعم شیر، ریشم جہانگیر، عبداللہ عمران، سیدہ شہر بانو، زینب ایوب، سعد آفریدی، محمد شریف، محمد شاہ رخ خان، عثمان عزیز میر، محمد نعمان ظفر، سید طلال احمد شاہ اور احمد نصراللہ ملک کی 6 ماہ کیلئے فرنٹیئر کانسٹیبلری میں تقرری کی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ 

مزیدخبریں