ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مادر وطن کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر وقت اور کسی بھی قیمت پر تحفظ کرتے رہیں گے، مسلح افواج کا یومِ پاکستان پر پیغام

 مادر وطن کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر وقت اور کسی بھی قیمت پر تحفظ کرتے رہیں گے، مسلح افواج کا یومِ پاکستان پر پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: آج  ہندوستان، اور بھارت کے زیر تسلط  جموں و کشمیر میں فسطائی حکومت کے ہاتھوں بدترین مظالم کے شکار مسلمانوں کی حالتِ زار  ہمیں آزادی اور آزاد وطن  کی اہمیت اور قدر کی یاد دلاتی ہے۔  پاکستان میں ہم  اپنی آزادی کی دل و جان سے حفاظت کرتے ہیں اور اس کا احترام کرتے ہیں۔ یہ بات   پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے 84 ویں یومِ پاکستان پر قوم کے نام تہنئیتی  پیغام میں کہی گئی ہے۔

یوم پاکستان  پر پاکستانی قوم کے لئے مبارک باد کے پیغام میں تینوں مسلح افواج کی جانب سے  اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن کے دفاع اور اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر وقت اور کسی بھی قیمت پر تحفظ کرتی رہیں گی  اور قومی پرچم کو سربلند رکھیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یوم پاکستان کے پیغام میں مسلح افواج،  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی  اور  تینوں سروسز  کے سربراہ   قوم کو "یوم پاکستان" کی 84ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

یہ امید افزا دن برصغیر کے مسلمانوں کی ان عظیم کاوشوں کی یاد دلاتا ہے جب انہوں نے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کے لیے ہمارے عظیم رہنماؤں کے وژن کے مطابق ہماری تقدیر کا تعین کیا۔

یہ تاریخی دن ہمیں ہمارے آباؤ اجداد کی عظیم قربانیوں اور خدمات کی یاد دلاتا ہے جو انہوں نے قیام پاکستان کی جدوجہد میں دیں۔

آج، ہندوستان میں بالعموم اور  بھارت کے زیر تسلط  جموں و کشمیر میں بالخصوص مسلمانوں کی حالت زار، جنہیں فسطائی حکومت کے ہاتھوں بدترین مظالم کا سامنا ہے، ہمیں آزادی کی اہمیت اور قدر کی یاد دلاتا ہے جہاں ہم ہر روز اپنی آزادی کی قدر کرتے ہیں اور اس کا احترام کرتے ہیں، الحمدللہ .

اس دن پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن کے دفاع اور اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے ہر وقت اور کسی بھی قیمت پر تحفظ کے عزم کی تجدید کرتی ہیں۔ اور قومی پرچم کو سربلند رکھیں گے انشاء اللہ۔افواج پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ آباد۔