بابر سرفراز ایلپا کو آر پی او راولپنڈی  اور اطہر اسمعیل امجد کو شیخوپورہ کا آر پی او بنا دیا گیا

23 Mar, 2024 | 12:24 AM

سٹی42:  پنجاب پولیس کے گریڈ بیس کے افسر  بابر سرفراز ایلپا  کو ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی تعینات کر دیا گیا اور گریڈ بیس کے افسر اطہر اسمعیل امجد کو آر پی او شیخوپورہ بنا دیا گیا۔

جمعہ کے روز جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق راولپنڈی کے آر پی او سید خرم علی کو ڈی آئی جی لاجسٹکس اینڈ پروکیورمنٹ سی پی او  پنجاب تعینات کر دیا گیا  ہے۔  شیخوپورہ  کے ریجنل پولیس آفیسر  بابر سرفراز ایلپا  کو آر پی او راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔ اطہر اسمعیل امجد کو شیخوپورہ کا ڈی آئی جی بنا دیا گیا ہے۔ وہ  ڈی آئی جی لاجسٹکس اینڈ پروکیورمنٹ سی پی او  پنجاب  کی پوسٹ پر کام کر رہے تھے۔

پنجاب حکومت نے ان دو سینئیر  پولیس افسران کے تقرر اور تبادلوں کو نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔  اس حکم پر فی الفور الفور عملدرآمد کیا جائے گا۔

مزیدخبریں