الیکشن معطلی کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے اداروں سے مشاورت کے بعد کیا، محسن نقوی

23 Mar, 2023 | 05:53 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں عام انتخابات کی معطلی کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے اداروں سے مشاورت کے بعد سوچ سمجھ کر کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کی مناسبت سے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے مزار اقبال پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کو فری آٹا مل رہا ہے، زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ریلیف دیا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے الزامات بارے جوڈیشل کمیشن بنا دیا ہے، الزامات کی انویسٹی گیشن ہونی چاہیے، ایک طرف پولیس والوں کو برا بھلا کہہ رہے ہیں اور دوسری طرف انہی سے سکیورٹی مانگ رہے ہیں۔

مزیدخبریں