بڑی مشکل حل ، نادرا نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی

23 Mar, 2023 | 04:50 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک :  نادرا نے جدید ترین پاک آئی ڈی موبائل ایپ متعارف کرا دی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا دفتر اب پاکستانی شہریوں کے موبائل فون پر آ گیا ہے کیونکہ نادرا کی طرف سے پیش کی جانے والی جدید ترین پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے شہری اب نہ صرف شناختی کارڈ اور دیگر شناختی دستاویزات بنوانے کی درخواستوں کے لئے تمام تر کارروائی موبائل فون پر ہی مکمل کر سکتے ہیں بلکہ شناختی کارڈ یا دستاویزات اپنے گھر پر بھی منگوا سکتے ہیں۔ 

 پاک آئی ڈی موبائل ایپ کی بدولت اب پاکستانی شہریوں کو  شناختی کارڈاور فیملی رجسٹریشن کارڈ بنوانے کے لئے نادرا دفاتر جانے اور لمبی لمبی قطاروں میں انتظار کرنے کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔یہ موبائل ایپ تمام پاکستانی شہریوں کے لئے بے پناہ سہولت کا باعث بنے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ نادرا کی کامیابیوں میں بھی ایک نیا اضافہ ثابت ہو گی۔  قبل ازیں اس ایپ کی بدولت پاکستان دنیا کا پہلا ملک بن چکا ہے جس نے ایک سے زیادہ بائیومیٹرک لینے اور دستاویزات جمع کرانے جیسی سہولیات آن لائن متعارف کرا دی ہیں۔ 

چیئرمین نادرا طارق ملک کا نئی موبائل ایپ کی اہم خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہنا تھا کہ  نئی پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں دستاویزات کی شناخت کا نظام اور بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت بھی شامل ہے جن کی بدولت شہری شناختی دستاویزات بنوانے کی کارروائی میں پیش آنے والے تمام مراحل اپنے موبائل فون کے ذریعے ہی مکمل کر سکتے ہیں، مثلاً ضروری دستاویزات اپ لوڈ کر سکتے ہیں، تصویر اور فنگرپرنٹس بنا سکتے ہیں اور ڈیجیٹل دستخط بھی آن لائن درخواست میں شامل کر سکتے ہیں۔ 

مزیدخبریں