سستے پٹرول کی فراہمی سے متعلق اہم خبر

23 Mar, 2023 | 03:45 PM

ویب ڈیسک : وفاقی کابینہ نے عوام کو سستا پٹرول فراہم کرنے کی منظوری دیدی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ حکومت نے غریب عوام کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،امیر اور غریب کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے کا فرق ہوگا، غریب لوگوں کیلئے پیٹرول پر رعایت کے فیصلے پر 6 ہفتوں میں عمل کیا جائے گا، وزیر مملکت نے کہا کہ گاڑیوں کے پیٹرول کی قیمت زیادہ دیں گے۔

وفاقی کابینہ نے عوام کو سستا پٹرول فراہم کرنے کی منظوری دیدی، ذرائع کاکہناہے کہ سستے پٹرول کی فراہمی کے حوالے سے میکنزم تشکیل دیدیا گیا،وزارت پٹرولیم نے وفاقی کابینہ سے پلان کی منظوری لی ۔

مزیدخبریں