(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بولر وقار یونس کی ملی نغمہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں جاری تیسرے ٹیسٹ کا تیسرا دن یوم پاکستان کے نام کیا گیا، کھیل کے آغاز سے قبل قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔میچ کے آغاز سے قبل وقار یونس نے زینب عباس، سکندر بخت کو ملی نغمہ بھی سنایا،جس کی ویڈیو پی سی بی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔
ویڈیو میں زینب نے بتایا کہ وقار یونس کی آواز کافی سریلی اور وہ بہت اچھا گاتے ہیں، یومِ پاکستان کے دن وہ ہمیں ملی نغمہ سنائیں گے۔وقار یونس زینب کی فرمائش پر یہ وطن تمہارا ہے اپنی خوبصورت آواز میں پڑھتے ہیں۔اس ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے عمر گل نے کہا کہ وقار بھائی آپ کی آواز تو بہت اچھی ہے، آپ کا تو یہاں بھی مستقبل روشن ہے۔