وفاقی وزیر حادثے میں بال بال بچ گئے

23 Mar, 2022 | 08:02 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک: وفاقی  وزیر عمر  ایوب مظفر آباد میں  ’یوم پاکستان پیرا گلائیڈنگ فیسٹیول‘ کے موقع پر پیرا گلائیڈنگ کررہے تھے کہ  ٹیک  آف کے دوران حادثے سے بال بال بچ گئے ۔

یوم پاکستان پیرا گلائیڈنگ فیسٹیول کے موقع پر عمر ایوب نے از خود پیرا گلائیڈنگ کی کوشش کی اور ٹیک آف کے دوران پھسل گئے۔ واقعہ میں عمر ایوب کسی بڑے حادثے سے بچ گئے اور محفوظ رہے  لیکن ان کے بازوؤں اور ٹانگوں پر معمولی زخم آئے ہیں۔

دوسری جانب عمرایوب نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  کہا کہ مختلف میڈیا چینلز  خبریں دے رہے ہیں کہ میں ایکسیڈنٹ میں زخمی ہوا ہوں لیکن  یہ غلط ہے۔

عمر ایوب نے مزید کہا  کہ ٹیک آف کے دوران پیراموٹر کے انجن میں مسئلہ پیدا ہوا اور میں الحمدللہ بحفاظت لینڈ کر گیا،۔ایڈونچر اسپورٹس میں یہ ایک معمول کا مسئلہ ہے اور اس میں سنسنی پیدا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

مزیدخبریں